محسن رضائی کی پیوٹن سے اہم ملاقات، سپریم لیڈر کا پیغام پہنچادیا

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات ہوئی، ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام روسی صدر تک پہنچادیا۔
محسن رضائی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے انہیں جلد از جلد اپنا پیغام روسی صدر تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی، محسن رضائی کے مطابق پیوٹن نے بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن رضائی نے کہا کہ انہوں نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم علاقائی امور پر گفتگو کی، ملاقات میں جنگ کے بعد کی صورتحال اور خطے کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ روسی صدر جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں، پیوٹن نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔



