قومی

مولانا فضل الرحمان نے ہم سےکبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا، رانا ثنااللہ

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی محسن نقوی سےکوئی بات ہوئی ہو تو ہم کچھ کہہ نہیں سکتے، اس سے پہلے تو بیرسٹرگوہر نے بھی نہیں بتایا تھا کہ محسن نقوی سے ملاقات ہوتی رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے، دہشت گردوں نے مولانا فضل الرحمان پر دو حملے تو ایسےکیے ہیں کہ وہ بال بال بچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں تو کہہ رہے تھے عشق بانی پی ٹی آئی میں مارا جاؤں گا اور خود محسن نقوی سے ملتے تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اس وجہ سے بند ہوئیں کہ پیغامات چلتے تھے اور بیانیے بنائے جاتے تھے، ان کو بار بار کہا گیا کہ یہ ٹرولنگ نہ کریں یہ نہیں رکتے تھے اس لیے ملاقاتیں بند ہوئیں، میرا خیال ہےکہ پی ٹی آئی نئے صوبوں کے معاملے پر سپورٹ نہیں کرےگی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button