عالمی

چین میں ساتویں عالمی میڈیا سمٹ کا بیجنگ میں انعقاد

ساتویں عالمی میڈیا سمٹ بیجنگ میں شروع ہوگئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق شرکا نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی جانب سے چوتھی عالمی میڈیا سمٹ کے نام بھیجے گئے تہنیتی پیغام کی رہنمائی میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران عالمی میڈیا سمٹ کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے جبکہ مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون بھی مزید گہرا ہوا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں اے آئی ٹیکنالوجی کی جدت اور ترقی غیر معمولی طور پر فعال دور میں داخل ہوچکی ہے، جس سے میڈیا کی ترقی کے لیے نئے مواقع کے ساتھ ساتھ نئے چیلنجز بھی پیدا ہوئے ہیں۔

مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ کو عملی تعاون مزید گہرا کرنا چاہیے، معیاری مواد کی فراہمی میں مسلسل اضافہ کرنا چاہیے ، ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی سے میڈیا کو بااختیار بنانے کے عمل کو تیز کرنا چاہیے ، تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی استفادے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور اے آئی گورننس کو بہتر بنانے میں معاونت کرنی چاہیے ، تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھانے کے لیے دانش اور قوت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button