کاروباری

میٹا اور پاکستان کا چھوٹے کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل توسیع کےلئے اے آئی تربیتی پروگرام شروع

مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ سے کاروباری ترقی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، اس سلسلے میں وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور میٹا کے اشتراک سے چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مجوزہ پروگرام کے تحت ملک کے 9 شہروں میں ایک ہزار سے زائد کاروباری افراد کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل معیشت سے منسلک کرنا اور ان کی آن لائن کاروباری استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔یہ تربیتی پروگرام میٹا کے ایشیا پیسیفک خطے کے 12 ممالک پر مشتمل سمال بزنس ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔ پروگرام کے ذریعے کاروباری افراد کو اے آئی ٹولز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔وزارتِ آئی ٹی کے مطابق مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ نجی شعبے اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے نوجوانوں اور کاروباری افراد کیلئے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button