عالمی
ایرانیوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں یہ معاملہ کس طرح آگے بڑھتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ایران کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کردیا گیا، یقینی بنارہے ہیں ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے، روس اور یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایرانی جزیرے قشم پر آج ہونے والے حملوں سے متعلق تفصیلات بتانے سےگریز کیا، کہا کہ ایران سے متعلق تفصیل نہیں بتانا چاہتا، محدود نوعیت کی کارروائیاں کررہے ہیں، ایران نے فضائی دفاعی نظام نصب کیا تھا ہم نےچند منٹ میں تباہ کردیا، یہ ایسی جنگ ہے جس میں 6 ماہ گزر گئے اور کوئی زخمی بھی نہیں ہوا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر آبنائےہرمزپرکنٹرول کا دعویٰ کیا۔



