قومی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے،سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی حکومتِ پاکستان کی جانب سے مستحق خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت، دکھی انسانوں کا سہارا بننا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ انسانی ہمدردی صرف ایک جذبہ نہیں بلکہ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی عملی مدد کا نام ہے،بی آئی ایس پی حکومتِ پاکستان کی جانب سے مستحق خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی لاکھوں مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرکے انہیں معاشی مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ا ن کا کہنا تھا کہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑنا،انسانی ہمدردی کا عالمی دن ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کا ہاتھ تھامنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مند افراد کی مدد اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button