عالمی

بنگلہ دیش ، وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی صدارت کے لیے امیدوار نامزد

بنگلہ دیش نے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی صدارت کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔جمعرات کو ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ یہ نامزدگی فلسطین کی جانب سے اس عہدے کے لیے اپنا امیدوار واپس لینے کے بعد سامنے آئی جس سے اب مقابلہ بنگلہ دیش اور قبرص کے درمیان رہ گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے فلسطین سے پہلے اپنا امیدوار پیش کیا تھا۔

جنرل اسمبلی کے صدر کا انتخاب جون میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا۔ 27 ۔ 2026 کی مدت کے لیے صدارت ایشیا پیسیفک علاقائی گروپ کے لیے مختص کی گئی ہے۔بنگلہ دیش اس سے قبل اس عہدے پر فائز تھا جب اس وقت کے وزیر خارجہ مرحوم ہمایوں رشید چودھری نے 87 ۔ 1986- میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 41ویں اجلاس کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button