عالمی

چین ، 20 جاپانی ادارے برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل

چین نے 20 جاپانی اداروں کو اپنی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کر دیا۔شنہوا کے مطابق چینی وزارت تجارت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمد کنندگان کو ان 20 اداروں کو دوہری استعمال (ڈیول یوز)اشیا برآمد کرنے سے روک دیا گیا ہے،

اسی طرح بیرونِ ملک تنظیموں اور افراد کو بھی چین سے حاصل ہونے والی ایسی اشیا ان اداروں کو منتقل یا فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے جاری تمام متعلقہ سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button