قومی
گورنر فیصل کریم کنڈی سے نگران دورِ حکومت میں برطرف ملازمین کے حوالے سے وفد کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نگران دورِ حکومت میں برطرف ملازمین کے حوالے سے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت پیپلز بزنس فورم کے رہنما عبدالولی گل ترابی نے کی، وفد میں عاقل خان ، قاری سید رفیق شاہ ، شاہ فہد اور دیگر شامل تھے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روزگار کی فراہمی میں مثالی کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اداروں میں ضرورت کے مطابق افرادی قوت کی بھرتی انتہائی ضروری ہے، ہمارا یہ موقف ہے کہ واپڈا کی ہزاروں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔



