کھیلوں کی دنیا

بھارت کی ٹیم سوریہ کمار یادیو کی قیادت میں 3نومبر کو جنوبی افریقا کے لئے روانہ ہوگی ، میزبان ٹیم کے خلاف 4ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے اعلامیے کے مطابق بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کماریادیو کی قیادت میں 3 نومبر کو جنوبی افریقا روانہ ہوگی ۔

بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 8نومبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ کنگسمیڈ،ڈربن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 10نومبر کو سینٹ جارج پارک،کیبیخا میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ13 نومبر کو سپر سپورٹس پارک،سنچورین میں کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی بھارتی ٹیم کی قیادت سوریہ کمار یادیو کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر )، رنکو سنگھ، تلک ورما، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رمندیپ سنگھ، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، وجے کمار ویشا ، اویش خان اور یش دیال شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button