ویمنز بگ بیش لیگ میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کا دسواں ایڈیشن آسٹریلیا میں شروع ہوچکا ہے۔ لیگ میں کل بروز جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر کی خواتین ٹیموں کے درمیان نارتھ سڈنی اوول، سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان نارتھ سڈنی اوول، سڈنی میں ہی کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ یکم دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ لیگ میں فائنل سمیت 43 میچز ہوں گے ۔ ڈبلیو بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 40 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں فائنل سمیت تین میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔