قومی

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی عظیم کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،ارشد ندیم کی کامیابی کھیلوں کے میدان میں پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ارشد ندیم کی کامیابی پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم کی عظیم کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، پوری قوم ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے دعا گو اور پر امید تھی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی کھیلوں کے میدان میں پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، ارشد ندیم نے مشکلات اور چیلنجز کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر گولڈ میڈل جیتا۔انہوں نے کہاکہ یہ موقع پاکستان کے ہر شہری کے لیے باعثِ فخر ہے، ان کی محنت، عزم اور لگن نے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے، دعاگو ہیں کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم کی کامیابی نے نوجوان نسل کو سبق دیا ہے کہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مستقل مزاجی اور لگن ضروری ہیں، اللّہ تعالیٰ وطن عزیز کو مزید کامیابی و کامرانیوں سے نوازے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button