قومی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا پارلیمنٹ لاجز کا دورہ

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بدھ کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ لاجز کے گیٹ اور دیگر داخلی راستوں پر گاڑیاں پارک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے گیٹ اور دیگر داخلی راستوں پر گاڑیاں پارک ہونے کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز کے داخلی راستوں پر گاڑیاں پارک ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں اراکین پارلیمنٹ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ لاجز کے داخلی راستوں پر پارک گاڑیوں کو فوراً ہٹانے کے احکامات جاری کئے، جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے داخلی راستوں پر کھڑی گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی پر مامور عملے کو پارلیمنٹ لاجز کے داخلی اور خارجی راستوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایت کی ۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 5 اگست کو ہونے والے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کے داخلی راستوں پر گاڑیاں پارک ہونے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس لینے کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button