قومی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان کی گزشتہ 7 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،41 ہزار فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 4 کروڑروپے سے زائد جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان کی گزشتہ 7 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،41 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 4 کروڑ 24 لاکھ 8 ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2024 کے 7 ماہ میں 41 ہزار 248 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، 15 ہزار 465 فوڈ بزنس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 4521 فوڈ یونٹس کو 4 کروڑ 24 لاکھ 8 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

گزشتہ 7 ماہ میں 1 لاکھ 50 ہزار 330 لٹر غیر معیاری دودھ،7 ہزار کلو سے زائد ملاوٹی مصالحہ جات تلف کئے گئے۔5 ہزار لٹر سے زائد رینسڈ آئل،2 ہزار 961 کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔227 کلو مینگو پلپ اور 16 کنال پر کاشت سبزیاں تلف کی گئیں۔گزشتہ 7 ماہ میں ڈویژن بھر میں ریسورس اینڈ لائسنس ونگ کی جانب سے 912 لائسنس اپلائی کئے گئے۔

اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے اور ملاوٹ و جعل سازی کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button