قومی
وفاقی وزیر امورکشمیر انجینئر امیر مقام سے اراکین کشمیر کونسل کی ملاقات
وفاقی وزیر امورکشمیروگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے اراکین کشمیر کونسل نے ملاقات کی جس میں یوم استحصال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے منتخب ممبران کشمیر کونسل سے کوآرڈینیٹر امور کشمیر شبیر احمد عثمانی ،سیکرٹری کشمیر،جوائنٹ سیکرٹری کشمیرکونسل کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں ممبران کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید،شجاع خورشید راٹھور،سردار عدنان خالد اوریونس میر شامل تھے۔ملاقات میں 5اگست یوم استحصال کے پروگرام کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی گئی۔