قومی

محترمہ فاطمہ جناح نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محترمہ فاطمہ جناح کی ملک و ملت کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، وہ ایک نڈر، بہادر، بااصول اور مضبوط اعصاب کی مالک خاتون تھیں۔ یہ بات انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ مادر ملت کا کردار خواتین کیلئے عزم و استقامت، حوصلے اور رہنمائی کا ذریعہ ہے،محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد جناح کی دست راست اور جان نثار بہن تھیں ۔انہوں نے تحریک آزادی کے ہر مرحلے میں قائد اعظم کا بھرپور ساتھ دیا ، وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی طرح باہمت، بااصول، محنتی اور ہر مشکل میں ثابت قدم رہنے والی خواتین کے تحریک آزادی کے ہراول دستے کی رہنما تھیں۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد بھی وہ عملی سیاست میں سرگرم عمل رہیں اور عوام بالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی، محترمہ فاطمہ جناح کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button