قومی

ملازمین کے ساتھ مل کر ادارے کو مثالی بنائیں گے، چوہدری محمد علی رندھاوا کا معذورافرادمیں وہیل چیئرزتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

سی ڈی اے مزدور یونین، نیازسپورٹ،ڈبلیو ایچ او اور ٹی ڈبلیو کے تعاون سے معذورافرادمیں وہیل چیئرزتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب مرکزی یونین آفس سیکٹرجی سیون فور میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواتھے۔

تقریب میں ڈائریکٹر سٹاف عامر مجید راٹھور،ڈائریکٹرسکیورٹی خضر حیات ستی،نیازسپورٹ کے حماد ملک،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صوفی محمودعلی،سردارمحمد آصف،حاجی صابر حسین،سید امیرشاہ کاظمی،راجہ غلام مرتضی،چوہدری منیر،سردارنسیم ممتاز،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری طارق محمودگجر سمیت سی ڈی اے کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔

سی ڈی اے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نیازسپورٹ کے تہہ دل سے شکرگزارہیں کہ جنہوں نے معذورافرادکو وہیل چیئرزفراہم کیں اس موقع پر ہم نیازسپورٹ کے فاؤنڈرحسین ہڈوانی،ریٹائرڈکموڈوراحمرحسین،مجتبیٰ حیدر،حماد ملک اورانکی پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ عصرحاضر میں خصوصی طور پر اہل افراددنیا بھر میں مختلف شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصدرنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہوکر مزدوروں کی خدمت کرنا ہے،ہم نے ہمیشہ تمام مزدوروں خصوصی طور پر معذورافرادکی فلاح وبہبوداور تحفظ کے لیے بلاتفریق جدوجہد کی ہے،معذورافرادکو روزمرہ زندگی میں سفری سہولیات سمیت بے شمارمسائل کا سامنا ہے،اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معذور و خصوصی افرادکے حوالے سے موجودہ قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ انکے مسائل حل کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے اس کے ساتھ ساتھ معذورافرادکو مفت تکنیکی اور تربیتی ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ روزمرہ زندگی میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوانے کہا کہ خصوصی ومعذورافرادبے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تووہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کرداراداکرسکتے ہیں،اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں ہماری ٹیم نے اس سال 52ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کیا اورآئندہ مالی سال کا 91ارب کا بجٹ سی ڈی اے بورڈ نے منظور کرلیا ہے جو کہ ایک تاریخ کا اہم اور سرپلس بجٹ ہے،ہم سی ڈی اے کے تمام سیکٹرزمیں ڈویلپمنٹ کا کام شروع کر دیا ہے اور اسلام آباد میں ڈے کیئرسنٹرقائم کریں گے اور سراج کورڈمارکیٹ کو دوبارہ بحال کرنے جارہے ہیں،

ایچ نائن سٹال ہولڈرزکے نقصان کاجلد ازالہ کیا جائے گا اور انکو معاوضہ دیا جائے گا اور اس کے لیے نئے ایس اوپی بنارہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونمانہ ہو سکیں،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ادارے کی خوشحالی اور شہریوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کیلیے انکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں اس سلسلے میں ادارے کی منتخب سی بی اے یونین کے ساتھ ملکر خصوصی پالیسیاں بنائیں گے،تقریب کے اختتام پرچیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوااورسی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے معذورافرادمیں وہیل چیئرزتقسیم کیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button