عالمی

سعودی وزیر خارجہ کی سپین کے ہم منصب سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل البریز سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اردو نیوز کے مطابق سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں آگے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا نیز علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ اور ان میں ہونے والی پیشرفت خصوصا غزہ پٹی پر تازہ پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سپین میں سعودی سفیر شہزادی ہیفا بنت عبدالعزیز آل مقرن اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button