عالمی

سعودی عرب کے وزیر دفاع کا دورہ ترکیہ،مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ترکیہ کی ڈیفنس انڈسٹریز کے چیئرمین پروفیسر خلوک گرکن اور کئی اہم اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی اور متعدد کمپنیوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ۔ ایس پی اے کے مطابق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں سعودی وزیر دفاع اور ترک ڈیفنس انڈسٹریز اتھارٹی کے چیئرمین نے دونوں ملکوں کی متعدد کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی جس میں فریقین کے متعدد سینیئر حکام بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں شہزادہ خالد بن سلمان نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران انقرہ میں ترکیہ کی ایرو سپیس انڈسٹریز کمپنی اور استنبول میں ڈیفنس انڈسٹریز کمپنی کا دورہ کیا،انہیں دونوں کمپنیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے ترک کمپنیوں کے پراجیکٹس کا جائزہ لیااور ان کی جدید مصنوعات و ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔قبل ازیں سعودی وزیر دفاع نے انقرہ میں ترکیہ کی کمپنی برائے دفاعی صنعت کے وفد سے ملاقات کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button