قومی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ کے صدر اور عوام سے ویلیس اور ٹیسینو کے کنٹونمنٹس میں تباہ کن سیلاب پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے صدر اور عوام سے ویلیس اور ٹیسینو کے کنٹونمنٹس میں تباہ کن سیلاب پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ویلیس اور ٹیسینو کے کنٹونمنٹس میں تباہ کن سیلاب پر صدر ویلاپمہرڈ اور سوئٹزرلینڈ کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے سوئس دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہمیں شکریہ کے ساتھ یاد ہے کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران امدادی ٹیمیں بھیجنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button