قومی

پاکستانی حجاج وزارت کے رہائش اور کھانے کے انتظامات سے انتہائی مطمئن ہیں، عبدالوہاب سومرو

پاکستان حج ڈائریکٹوریٹ جدہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حجاج وزارت کی طرف سے فراہم کردہ رہائش اور کھانے کے انتظامات سے انتہائی مطمئن ہیں،ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حجاج پرسکون رہیں ۔ یہ بات انہوں نےمیڈیا سیل مذہبی امور کو مدینہ منورہ میں ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بعد از حج مرحلہ جاری ہے جو آسانی اور خیر اسلوبی سے اختتام کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، پاکستانی زائرین کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے، مدینہ منورہ میں 100 فیصد رہائشیں مرکزیہ کے اطراف واقع ہیں جس سے زائرین کے لیے مسجد نبوی تک رسائی چند منٹوں میں ممکن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالوہاب سومرو نے پاکستانی حجاج کے لیے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ حج میں رہائش کو مزید آرام دہ بنانے کے ساتھ ساتھ حج پیکجز میں نئی ​​خصوصیات متعارف کرائیں گے جن میں فیملی کے لیے علیحدہ رہائش کا امکان بھی شامل ہے تاکہ وہ ایک ساتھ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ (2024 میں )شارٹ پیکج حج میں 16 ہزار حجاج تشریف لائے آئندہ سال یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ عبدالوہاب سومرو نے وزارت مذہبی امور کے عملے کی مستعد کوششوں کی تعریف کی اور مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے ڈائریکڑ حج ضیا الرحمان کی خدمات کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کے پاکستانی حجاج کی ہر جائز شکایت کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button