عالمی

حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی پر کئی افراد گرفتار، سعودی وزارت داخلہ

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سکیورٹی فورسز نے 15 افراد، 4رہائشیوں اور 11 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار افرادنے حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔10 جون کو 71 افراد کو پکڑا جنہوں نے بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کی۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی سیزنل انتظامی کمیٹیوں نے غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف 15 فیصلے جاری کیے ہیں۔ ان فیصلوں میں ہر ٹرانسپورٹر کے لیے 15 دن کی قید کی سزا، اور 10 ہزار ریال کا جرمانہ شامل ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو عوامی نمائش، ملک بدری، اگر رہائشی ہو اور قواعد و ضوابط کے ذریعے متعین مدت کے لیے دوبارہ داخلے پر پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کے دوران محفوظ ہیں اور آرام و پرسکون محسوس کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button