عالمی

بین الاقوامی میڈیا کا سعودی عرب میں ورچوئل پریس سینٹر کا دورہ

سعودی عرب کی وزارت میڈیا نے پیرکے روز بین الاقوامی میڈیا کو یہاں ورچوئل پریس سینٹر کا دورہ کرایا۔ سینٹر کے ذریعے حج2024 سے متعلق میڈیا پارٹنرز کو مختلف معلومات تک رسائی دی جاتی ہے۔ یہ معلومات مختلف ممالک کی ان نیوز ایجنسیوں اور دیگر میڈیا کو فراہم کی جاتی ہیں جو سعودی عرب کی وزارت میڈیا کے پارٹنرز ہیں۔

اس سینٹر کا مقصد حج کی کوریج کےلئے میڈیا کی کوششوں کو منظم بنانا ہے ۔سینٹر کے ذریعے حج سے متعلق خبریں ، تصاویر ، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ ورچوئل پریس سینٹر میں عالمی میڈیا کے لئے مختلف ڈیسک بنائے گئے ہیں۔جس میں قومی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کا ڈیسک بھی شامل ہے۔

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات نے بھی ورچوئل پریس سینٹر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سینٹر کے بارے میں معلومات حاصل کیں اورمیڈیا پارٹنرز کی کوششوں کو سراہا۔ سینٹر کے ذریعے حج سے متعلق خبریں ، تصاویر ، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ ورچوئل پریس سینٹر میں متعدد آپریشنز رومز ہیں اور کئی ٹیمیں موجود ہیں جو اس سینٹر کی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کےلئےمختلف قسم کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ورچوئل پریس سینٹر وزارت میڈیا کے تحت حج میڈیا حب میں قائم کیا گیا۔ اس میں مختلف سکرینز بھی لگائی گئی جن پرعربی ، انگریزی اور وزارت میڈیا کے عالمی میڈیا پارٹنرز کی طرف سے بھیجی جانے والی خبریں، ویڈیوز، فوٹوز اور سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں کی تعداد کو نمایاں طورپر دکھایا جاتا ہے۔ اس لئے اس کو میڈیا لائبریری کا نام دیا گیا ہے۔ ورچوئل پریس سینٹر میں مختلف اہم شخصیات بھی دورہ کرتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button