قومی

حکومت زائرین کو آمد و رفت میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پیر کو یہاں جعفریہ زائرین گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تفتان بارڈر اور بلوچستان سے زائرین کے سفر میں سہولیات میں بہتری لائی جائے گی اور عاشورہ اور اربعین کے موقع پر تفتان بارڈر پر زائرین کی آسانی کے لئے امیگریشن کائونٹر بڑھا دئیے جائیں گے ۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان حکومت زائرین کو آمد و رفت میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی اور بلوچستان کی حدود میں زائرین کو درپیش مشکلات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ملاقات میں زائرین کی سہولت کے لئے پاکستان ہائوس تفتان کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، جعفریہ زائرین گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے وفد نے مسائل کے حل اور سہولیات فراہمی کی یقین دہانی پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافے اور پاکستان ہائوس تفتان کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانےسے زائرین کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button