عالمی

امریکا میں ماسکو کے کنسرٹ ہال جیسے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، ایف بی آئی

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہا ہے کہ امریکا میں ماسکو کے کنسرٹ ہال جیسے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ ان خطرات کی وجہ سے ادارے کو زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق غزہ میں امریکی فوجی کارروائی کے آغاز سے بہت سے لوگ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے فوری تشویش یہ رہی ہے کہ افراد یا چھوٹے گروہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والے واقعات سے متاثر ہو کر یہاں گھر پر حملے کریں گے۔انہوں بتایا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد امریکا میں مقیم یہودی کمیونٹی کے لئے خطرات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد پہلے چار مہینوں میں نفرت پر مبنی جرائم میں 60 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔اگرچہ تمام نفرت انگیز جرائم میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ کچھ میں مسلمان امریکیوں، عرب امریکیوں اور دیگر کو نشانہ بھی نشانہ بنایا گیا لیکن بڑی اکثریت بہرحال یہودیوں ہی کی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ کانگرس کی طرف سے ایف بی آئی کے بجٹ میں ممکنہ کٹوتی کی صورت میں ادارہ تقریباً ایک ہزار خالی اسامیوں پر تعیناتی نہیں کر سکے گا جس سے لوگوں کو ممکنہ دہشت گردی سے بچانے کی اس کی استعداد کم ہو جائے گی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button