عالمی

روس، چین، ایران کا مغربی ممالک سے جوہری معاہدہ بحال کرنے کا مطالبہ

روس، چین، ایران نے مغربی ممالک سےایرانی جوہری معاہدہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تاس کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے بورڈ آف گورنرز کے چھٹے اجلاس کے لئے مشترکہ بیان میں روس، چین اور ایران نے مغربی ممالک سے ایران کے جوہری پروگرام کے لیے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (جے سی پی اواے ) کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ یہ تینوں ممالک اس بات پر یقین رکھتے ہیں اور 2سال سے جاری اس کشیدگی کوروکنے بارے اقدامات کریں ۔ تینوں ممالک کا خیال ہےمکمل طور پر آپریشنل جوہری معاہدہ تمام فریقین کو فائدہ پہنچانے والے تناؤ کو کم کرنے میں مدد دے گا۔تینوں ممالک نے مطالبہ کیاہے کہ جوہری پروگرام کے سویلین کردار کو درست رکھا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button