عالمی

غزہ میں متعدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ، یو این آر ڈبلیو اے

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی ( یو این آ رڈبلیو اے ) نے خبردار کیا کہ غزہ میں متعدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اورجنگ سے تباہ حال اس علاقے کے لاکھو ں مکینوں کے لئے ادویات دستیاب نہیں ہیں۔یو این آ رڈبلیو اے کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ کئی بار بے گھر ہونے والے یہ فلسطینی ایسی تنگ اور چھوٹی پنا گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں حفظان صحت کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابرہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کے حکام کے مطابق زیادہ تعدادمیں لوگوں کے بہت چھوٹی پناہ گاہوں میں ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے ان میں متعدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور ان کے لئے ویکسینز اور ادویات موجود نہیں ہیں۔ یو این آ رڈبلیو اے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وبائی امراض سے متاثر فلسطینیوں تک محفوظ اور غیر محدود رسائی کی ضرورت ہے۔ حکا م کے مطابق رفح میں یو این آ رڈبلیو اے کا تقسیم مرکزمتاثرہ افراد کے لئے ناقابل رسائی ہو چکا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button