عالمی

اسرائیل کے فوجی آپریشن میں شدت کے بعد 80 ہزار فلسطینی رفح سے نقل مکانی کر چکے ہیں، یو این آر ڈبلیو اے

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے )نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کےفوجی آپریشن میں شدت کے باعث 3 دن کے دوران 80 ہزار فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر بتایا کہ 6 مئی سےاسرائیلی فوجی آپریشن میں شدت کے باعث تقریباً 80 ہزار افراد رفح سے نقل مکانی کر کے کہیں اورمقام پر پناہ کی تلاش میں ہیں۔ایجنسی نے خبردار کیا کہ ان خاندانوں کی تکلیف ناقابل برداشت ہے، ان کے لئے کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے۔

پیر کو اسرائیل نے مشرقی علاقے خالی کرانے کے احکامات جاری کیے تھے جہاں ایک لاکھ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اسرائیل رفح میں مکمل زمینی آپریشن کرے گا یا نہیں۔دوسری جانب امریکا جو رفح آپریشن کی مخالفت کر چکا ہے کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شہریوں کے تحفظ کے لیے قابل عمل منصوبہ پیش نہیں کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button