عالمی

متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر13 پروازیں منسوخ

متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر13 پروازیں منسوخ اور 5 کو دیگر ہوائی اڈوں پر روانہ کر دیا گیا ۔

اردو نیوز کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل ایئرلائن کمپنی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ جمعرات کو 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اپنی پروازوں کے نئے شیڈول سے متعلق رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ امارات میں غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث تمام سکول بند ہیں اور پبلک ایونٹ معطل کر دیئے گئے ہیں جبکہ بعض شہروں میں ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button