عالمی

سعودی عرب ،ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز(بی آئی ای) کے سیکریٹری جنرل دیمتری کرکینٹز نے ملاقات کی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی تیاریوں اور ایکیوپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے بعد دیمتری کرکینٹز نے ایکس پر جاری بیان میں لکھاکہ سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ایکسپو2030 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال میرے لیے اعزاز ہ ہے اور بی آئی ای اور سعودی عرب ایکسپو 2030 کو مملکت، خطے اور دنیا کےلیے ایک زبردست کامیابی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے باضابطہ طورپر گزشتہ سال اکتوبر میں ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کےلیے درخواست جمع کرائی تھی۔

اس موقع پر وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور رائل کمیشن فار دی سٹی ریاض کے قائم مقام سی ای او انجینیئر ابراہیم السلطان اور پبلک انویسٹنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button