قومی

ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کا ڈی آر یو صنعتی پارک کا دورہ

ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈی آر یو صنعتی پارک جو کہ الفٹ شہر میں واقع ہے، کا دورہ کیا۔ بدھ کو پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے ڈی آر یو صنعتی پارک کے بزنس ڈیویلپمنٹ مینجرخراک وانڈروال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آریو صنعتی پارک کو پاکستان میں مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے لئے بھی کہاگیا۔ الفٹ شہر تاریخ میں ولندیزی لوہے کی صنعت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ وقت کی تبدیلی کے ساتھ اب ڈی آر یو صنعتی پارک میں تعلیم، انوویشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے لئے کام کر رہاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button