عالمی

اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیل سے غزہ میں جاری جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے اسرائیلی اخبار ’’اسرائیل ہیوم ‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔ آپ کو اسے ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آپ دنیا کے ایک بڑے حصے کی حمایت کھو رہے ہیں۔ آپ بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہے ہیں۔ جنگ ختم ہونی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button