عالمی

سعودی عرب میں پی آئی ایف پرائیویٹ سیکٹر فورم کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ، مقصد نجی شعبے کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے

سعودی عرب نےپی آئی ایف پرائیویٹ سیکٹر فورم کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کر دیا جس کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

اردو نیوز کےمطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہونے والی ایک نمائش کے موقع پر پی آئی ایف کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ،فورم میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرز، کاروباری شخصیات اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے آٹھ ہزار سے زائد افراد ،علاوہ ازیں 80 سے زائد کمپنیاں شریک ہوں گی۔ان اقدامات کے ذریعے مقامی معیشت کو متنوع بنانا، سٹریٹجک شعبوں کو ترقی دینا اور ملازمت کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پی آئی ایف 2017 میں بنایا گیا تھا، اس کے تحت اب تک 93 کمپنیاں قائم کی گئیں اور نجی شعبے میں 6 لاکھ 44 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button