عالمی

چلی، سابق صدر سیبستیان پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

جنوبی امریکی ملک چلی کے سابق صدر سیبستیان پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اے ایف پی نے سابق صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز دارالحکومت سانتیاگو سے تقریباً 920 کلومیٹر جنوب میں ضلع لاگو رینکو میں پیش آیا جہاں 74سالہ ارب پتی ٹائیکون سیبستیان پنیرا نے اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ چھٹیاں گزاریں،3 افراد حادثے میں محفوظ رہے۔ برازیل کے صدر لوئز اناکیو لولا ڈا سلوانے ایکس پر چلی کے سابق صدر سیبستیان پنیرا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو نوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا اور ہمارے درمیان ہمیشہ اچھے مذاکرات ہوئے اس وقت جب ہم دونوں صدر تھے اور اس وقت بھی جب ہم دونوں صدر نہیں تھے۔واضح رہے کہ سیبستیان پنیرا 2010 تا 2014 اور پھر 2018 سے 2022 تک دو بار صدر کے منصب پرفائز رہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button