عالمی

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ اچانک روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف روس کے دورے پر اچانک ماسکو پہنچ گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ جہاز بوئنگ ماسکو پہنچا ہے، طیارہ اس سے پہلے لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں تھا جہاں وہ اینڈریوز ائیر فورس بیس سے آیا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ سمیت امریکا کے اہم ترین عہدیدار بیرون ملک روانگی کیلئے اینڈریوز بیس استعمال کرتے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ کے دورہ ماسکو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کے امریکی اور روسی حکام کے درمیان براہِ راست ملاقاتیں شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button