قومی

عمران خان کی پمز منتقلی کا فیصلہ جیل سے روانہ ہونےکے بعد سکیورٹی صورتحال دیکھتے ہوئےکیا گیا: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پمز منتقلی کا فیصلہ کل رات اُن کے اڈیالہ جیل سے روانہ ہونے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’میں بات کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے کیا تھا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا اگر سکیورٹی کے ضامن ادارے ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیں تو ان کی بات سننی پڑتی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھاکہ انہیں معلوم نہیں کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو پمز اسپتال کیوں نہیں لایا گیا لیکن ایسا کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا جکومت کی اولین ترجیح شفا انٹرنیشنل اسپتال ہی تھی لیکن ہائی پروفائل شخصیت کے لیے متبادل تیاری رکھی جاتی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہےکہ حکومت نے سوچ سمجھ کر منصوبہ بندی کے تحت سپریم کورٹ کی توہین کی ہے، توہین عدالت کی درخواست تیار ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خلاف توہین عدالت میں جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں بات کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد اپنے کارکنان کو شفا اسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان نے احترام کیا۔

انہوں نے کہا ایسی کوئی صورتحال نہیں تھی جس سے سکیورٹی خدشات پیدا ہوں، حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button