قومی

حکومت نے عدالتی فیصلے کے ساتھ عمران خان کی صحت سے بھی کھلواڑ کیا: شفیع جان

پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ حکومت نے عدالتی فیصلے کے ساتھ عمران خان کی صحت کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ عدالتی حکم عمران خان کو شفا اسپتال لے جانے کا تھا، شفا اسپتال کے باہر پی ٹی آئی کا کوئی کارکن موجود نہیں تھا۔

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی ٹیسٹ نہیں کرایا گیا صرف بی پی چیک کیا گیا اور آنکھ میں ایک انجکیشن لگایا گیا، اب حکومت سپریم کورٹ کے پاس کس چیز کی رپورٹ لیکر جائے گی، حکومت جو بھی رپورٹ لائے گی وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہو گی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ اب ہم سڑکوں کی طرف ہی جائیں گے، پی ٹی آئی میں ایک دھڑا جو مذاکرات کا حامی تھا اب اُس نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں وہ بھی اب سڑکوں پر نکلنے کے حامی نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا وہ کسی رابطے کا نتیجہ نہیں تھا، حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا اور عدالتی فیصلے کے ساتھ ساتھ عمران خان کی صحت کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا، اب توہین عدالت کی کارروائی کی طرف جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button