ٹاپ نیوز

قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اہم معاشی اہداف کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا،کونسل نے اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی، کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری بھی دیدی۔

اجلاس میں سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کی نمائندگی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، صوبوں کےساتھ مزید و سائل پیدا کرنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی، زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے وسائل درکار ہیں، دفاع کےلیے وسائل کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ْ

وزیراعظم نے کہا ملکی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، ٹیم ورک کے طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے، خطے کی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، صوبوں نے اس حوالے سے بھرپور تعاون کیا، آج میکرو سطح پر ملکی معیشت مستحکم ہے۔

وزیراعظم نے روزگار کے مواقع، برآمدات، معاشی بہتری، پیداواری صلاحیت بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا اور کہا کہ مشکلات کے باوجودکوشش کی کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل پیرا رہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں کی مد میں عوام کو 128 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا، دنیا کے کئی ممالک میں پیٹرول پمپوں پر لائنیں دیکھنے میں آئیں، بروقت اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں عوام کوپیٹرول دستیاب رہا، ہم نے عوام کی توقعات پر پورا اترنےکی کوشش کی، یہ سب ٹیم ورک کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا قومی اقتصادی کونسل نے پی ایس ڈی پی کی منطوری دے دی، آئندہ مالی سال کےلیے پی ایس ڈی پی کا حجم 1000 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button