ٹاپ نیوز

پاک فوج اور تاجکستان آرمی کی مشترکہ مشقیں ختم ہو گئیں، آئی ایس پی آر

پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے مابین انسدادِ دہشت گردی کی دوطرفہ مشترکہ مشقوں کا تیسرا ایڈیشن ”دوستی تھری“ سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ یہ مشقیں 26 اکتوبر 2026ء کو شروع ہوئی تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مشقوں کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل ڈرلز اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا جبکہ باہمی سیکھنے کے عمل اور بہترین پیشہ ورانہ طریقوں کے تبادلے کے ذریعے جنگی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں پاکستان اور تاجکستان کے مابین دیرینہ فوجی تعاون کی عکاسی کرتی ہیں اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button