عالمی
اسرائیلی وزیر کیجانب سے فلوٹیلا ارکان کی تضحیک ناقابلِ قبول، اپنے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی برداشت نہیں کرینگے: ہسپانوری وزیراعظم

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر کی جانب سے فلوٹیلا ارکان کی تضحیک ناقابلِ قبول ہے اور اسپین اپنے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
پیڈرو سانچیز نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیلی وزیر بن گویر کے اسپین میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا، ان پابندیوں کو فوری طور پر یورپی سطح پر بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے جارہے ہیں۔



