کاروباری

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی فعالیت معیشت کی بحالی کیلئے اہم ہے ،عاطف اکرام شیخ

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی فعالیت معیشت کی بحالی کیلئے اہم ہے،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ہفتہ کے روز وزیراعظم کے سمیڈا کی فعالیت کے فیصلے پر اہم بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 52 لاکھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار موجود ہیں،ایس ایم ایز کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 40 فیصد، جبکہ31 فیصد برآمدات ایس ایم ایز پر منحصر ہیں،زراعت کو چھوڑ کر ایس ایم ای سیکٹر ملک میں 72 فیصد ملازمتیں مہیا کر رہا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت سمیڈا کی فعالیت اور ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے بزنس کمیونٹی سے بھی مشاورت کرے،چھوٹی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے،ملک میں خوراک کی ویلیو ایڈیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر پروسیسنگ اور خوراک کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے،حکومت ایس ایم ایز کیلئے کریڈٹ میں کم سے کم تین گنا اضافہ کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button