ٹاپ نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج کا خیرمقدم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف بلاشبہ میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب کا عوام دوست احسن اقدام ہے، عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر قلمدان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح رکھا،حال ہی میں ہم نے وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب کاٹ کر بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا جس سے 200 یونٹ والے صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف اقدامات اور بجلی کے شعبے کی اصلاحات سے اس کا دیر پا و پائیدار حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں،میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں معیشت کے استحکام کے بعد لوگوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے، عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کے لیے کام ہو رہا ہے اور اس کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button