ٹاپ نیوز

وزیرِ اعظم کی استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلی فون کیااور استور میں سیلابی صورتحال کی تفصیلات کا جائزہ لیا،انہوں نے زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کی ہدایت کی،وزیرِ اعظم نے فینہ گاؤں میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والے دو پُلّوں کا متبادل راستہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کے انتظامات کئے جائیں،ریسکیو ہونے تک سیاحوں کو امدادی سامان فراہم کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button