کھیلوں کی دنیا

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی مینز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ ناروے کے کیسپر رڈ اور جرمنی کے الیگزینڈر زویروف ،ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اوراٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوگئے تھے ۔37 سالہ سربین ٹینس سٹار دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ کے لئے کورٹ میں نہ آسکے اور ٹاپ ایٹ میچ سے دستبردار ہوگئے۔ نوویک جوکووچ کی میگا ایونٹ سے دستبردای کے باعث ان کا 25واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا اس کے علاوہ وہ اے ٹی پی میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں اپنی عالمی نمبر ایک کی حیثیت بھی کھو دیں گے ۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔

ناروے کے کیسپر رڈ کو کوارٹر فائنل میچ میں 36سالہ نوویک جوکووچ کے خلاف واک اوور مل گیا تھا،جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے ٹاپ ایٹ میچ میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور کو شکست دی تھی۔ سپین کے کارلوس الکاراز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس کو شکست دی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بلغارین ٹینس کھلاڑی گریگور دیمتروف کوسٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر شکست دی تھی۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں ناروے کے کیسپر رڈ کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زویروف سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں سپین کے کارلوس الکاراز کا مقابلہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button