ٹاپ نیوز

چیئرمین سینیٹ کا سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے راجہ بابر علی ذوالقرنین سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان ایک اہم سیاسی و عوامی شخصیت تھے جنہوں نے آزاد کشمیر کی سیاسی اور جمہوری زندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کاوشیں قابلِ قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کشمیر کاز کے لیے راجہ ذوالقرنین خان کی خدمات اور کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آزاد کشمیر اور کشمیر کاز کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان کا انتقال آزاد کشمیر کی سیاسی و عوامی زندگی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

ان کی سیاسی بصیرت، عوامی خدمات اور کشمیر کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نےمرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button