بین شیلٹن اور ٹومی پال رولیکس پیرس ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ بین شیلٹن اور ٹومی پال اے ٹی پی رولیکس پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ای ایس پی این کے مطابق امریکی ٹینس سٹار بین شیلٹن نے فرانس کے آرتھر رینڈرکنیک کو شکست دے کر رواں سیزن کی 43ویں فتح حاصل کی اور رولیکس پیرس ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہےجبکہ امریکا کے ہی ٹومی پال نے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں میزبان حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو شکست دی۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار بین شیلٹن نے فرانس کے آرتھر رنڈرکنیک کو سخت مقابلے کے بعد 6-3،4-6 اور 6-7(5-7)سے شکست دے کر رولیکس پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔امریکا کے ہی ٹومی پال نے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں میزبان حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔



