کھیلوں کی دنیا

23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے ازبکستان کو 3-0 سے شکست دے دی

پاکستان مینز سکواش ٹیم نے 23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2026ء میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں ازبکستان کو 3-0 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے نور زمان، محمد عاصم خان اور ناصر اقبال نے اپنے اپنے میچز جیت کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔چیمپئن شپ کے پہلے روز کھیلے گئے مینز مقابلے میں نور زمان نے ازبکستان کے محمد مصطفیٰ عبدالرحمانوف کو 11-2، 11-2 اور 11-4 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں محمد عاصم خان نے یخیوخون نذیروف کو 11-3، 11-4 اور 11-2 سے ہرایا جبکہ تیسرے میچ میں ناصر اقبال نے بوترجون انورجونوف کو 11-6، 11-5 اور 11-6 سے شکست دے کر پاکستان کو کلین سوئپ کامیابی دلائی۔

ایونٹ کے پہلے روز دیگر مقابلوں میں ہانگ کانگ چین کی مینز ٹیم نے ایران کو 3-0 سے شکست دی جبکہ ویمنز مقابلوں میں ہانگ کانگ نے کوریا کو 2-1 اور ملائیشیا نے ایران کو 3-0 سے ہرایا۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز 4 نومبر کو پاکستان کی مینز اور ویمنز دونوں ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم دوپہر 2 بجے ہانگ کانگ چین جبکہ مینز ٹیم شام 4 بجے کوریا کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستانی ٹیمیں ایونٹ میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button