انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے، بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں دوں گا، انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے۔
امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا کہ مشی گن کے عبدل السید جیسے امیدواروں کو اسرائیل کے بہانے انتظامیہ کے کارناموں کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔
توجہ پہلے مسلمان سینیٹر بننے پر نہیں، پالیسی ایجنڈےکو آگے بڑھانے پرہے:عبدل السید
دوسری جانب مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدل السید Abdul El-Sayed نے کہاکہ ان کی توجہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بننے کی بجائے اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔
انہوں نےکہا کہ ان کی جیت سے پیغام جائے گا کہ امریکا سب کے لیے اتنا وسیع ہے کہ کہ اس میں ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سما سکتے ہیں، بولے انکی جیت سے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی جنہوں نے سیاسی بیان بازی میں مسلم اور دیگر گروپس کو نشانہ بنتے دیکھا۔
یاد رہے کہ امریکا میں مڈٹرم الیکشن کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح اپنی کم ترین سطح کے قریب ہے، ایران کے ساتھ جنگ، ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور مہنگائی کو ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی اہم وجوہات قرار دی گئی ہیں۔
ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لیے 3 اور سینیٹ میں 4 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی، ڈیموکریٹس کامیابی کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات اور صدر کی اہم نامزدگیوں کو روکنےکا اختیار حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد ہونے والے مڈٹرم الیکشن کی تاریخ بھی صدر کی جماعت کے حق میں نہیں رہی، اس عرصے میں صرف 2 انتخابات کے سوا باقی تمام مواقع پر حکمران جماعت نے کانگریس میں اپنی نشستیں کھوئی ہیں۔



