ٹاپ نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، معاشی ترقی کیلئے بروقت اقدامات اور ان پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی اہمیت پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بینکاری ذرائع کو مضبوط بنانے اور صنعتی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔
منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مالیاتی لین دین کو آسان بنانے، صنعتی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کے حل اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی ترقی کیلئے بروقت اقدامات اور ان پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔



