کھیلوں کی دنیا

پاکستان کے حمزہ رومان جے۔60 بارڈ فائونڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے حمزہ رومان جے-60 بارڈ فائونڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جے-60 بارڈ فائونڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 کے مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری ہیں ،جہاں پاکستان کے حمزہ رومان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان کے حمزہ رومان نے سویڈن کے نیلس پریگر کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دریں اثنا پاکستان کے تین دیگر کھلاڑیوں احتشام ہمایوں، عامر مزاری اور محمد حسن عثمانی (کل )بدھ کو اپنے اپنے سیکنڈ رائونڈ کے سنگلز مقابلوں میں حصہ لیں گے اور اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے مجموعی طور پر 58 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں۔

شریک ممالک میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، سپین، کینیڈا، بیلاروس، سویڈن اور پاکستان شامل ہیں۔اس چیمپئن شپ کی سرپرستی بارڈ فائونڈیشن کر رہی ہے جس کا قیمتی تعاون پاکستان میں جونیئر ٹینس کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کر رہا ہے۔بوائز سنگلز کے سیکنڈ رائونڈ کے مقابلوں میں پاکستان کےحمزہ رومان نے سویڈن کےنیلس پریگر کو 6-3، 6-3 سے ہرایا۔روس کے نکیتا ڈوگاڈن نے تھائی لینڈ کے ناپات پٹانالیرتھن کو 6-3، 6-1 سے ہرایا۔سری لنکا کےآہل کلیل نے پاکستان کےمحمد شایان کو 6-1، 6-4 سے ہرایا۔چین کے ہائوشوان شو نے پاکستان کےمحمد یحییٰ کو 6-3، 6-4 سے ہرایا۔

گرلز سنگلزسیکنڈ رائونڈ کے مقابلوں میں تھائی لینڈ کی پلوئیپچ ڈاؤنگ کھیاو نے روس کی ایولینا زیپا کو 6-4، 6-4 سے ہرایا۔تھائی لینڈ کی پیمپیسیا وونگوانیتکاجون نے قازقستان کی پولینا سوشکووا کو 6-2، 1-6، 6-4 سے ہرایا۔روس کی وکٹوریہ گرونتووا نے چین کی ڈائیکسی ہو کو 3-6، 6-1، 6-4 سے ہرایا۔تھائی لینڈ کی انیاوی پیسارنپانوونگ نے چین کی یجیا وانگ کو 6-2، 5-7، 6-3 سے ہرایا۔بوائز ڈبلز کے پہلےرائونڈ کے مقابلوں میں پاکستان کےعبدالباسط اور سربیا کےووکاسن پاولووچ نے قازقستان کے سنزہار بولات اور پاکستان کےعبدالرحمان سہیل کو 6-0، 6-0 سے ہرایا۔ تھائی لینڈ کے ناپات پٹانالیرتھن اور فاسین سنچالونگ نے آسٹریلیا کے عدنان افضل اور پاکستان کےارحم طارق کو 6-0، 6-2 سے ہرایا۔پاکستان کےریان خان اورمحمد شایان نے چین کے یوپئی لیانگ اور بو ہان یانگ کو 6-3، 6-4 سے ہرایا۔

پاکستان کےعامر مزاری اور سری لنکا کےآہل کلیل نے پاکستان کےابدار علی اور قازقستان کی الشنہان محمدکالی کو 6-4، 6-2 سے ہرایا۔چین کےآولون ما اور ہاؤشوان شو نے روس کےڈینیئل الیاس اور نکیتا ڈوگاڈن کو 7-6(4)، 6-4 سے ہرایا۔پاکستان کے محمد حسن عثمانی اور محمد حذیق عاصم نے پاکستان کےمحمد احمد افضل اور تھائی لینڈ کے تاچاتم سریسن کو 7-6(5)، 6-2 سے ہرایا۔ سویڈن کےنیلس پریگر اور بیلاروس کےالیگزینڈر ویرسوتسکی نے پاکستان کے زوہیب افضل ملک اور محمد یحییٰ کو 6-3، 6-7(6)، 10-8 سے ہرایا۔(کل) بدھ کے مقابلے صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button